ابنا: شیعہ علماء کونسل گلگت کے ڈویژنل صدر علامہ شیخ میرزا علی نگری نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیة اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے راولپنڈی میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل گلگت کے ڈویژنل صدر علامہ شیخ مرزا علی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو گلگت بلتستان میں شیعہ علماء کونسل کی تنظیمی فعالیت اور کارکردگی سے تفصیلی آگاہ کیا اور مختلف قومی و تنظیمی معاملات میں مشاورت و راہنمائی لی۔ اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان نے مختلف قومی، ملی و تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی، ملکی، ملی صورتحال اور وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت و استحکام میں تشیع کے کردار نیز تشیع کے حقوق کے حصول و تحفظ سمیت اتحاد امت کیلئے کی جانے والی کاوشوں اور پالیسیوں سے علامہ شیخ مرزا علی کو آگاہ کیا اور گلگت بلتستان میں شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کی فعالیت کیلئے بھرپور عملی کردار ادا کرنے اور عوام کے مسائل کو قومی پلیٹ فارم کے ذریعے حل کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242